اشتہار میں خودسوزی کے چار حالیہ واقعات کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنے والے کےلیے تقریباً 30 ہزار ڈالر انعام کا وعدہ کیا گیاہے۔
چین میں ایسے اشتہارات پھیلائے جارہے ہیں جن میں چینی اقتدار اور پالیسیوں کے خلاف احتجاجاً خود سوزی کرنے والے تبتی باشندوں کو اس سے باز رہنے کی تلقین اور اس سلسلے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو نقد انعام کی پیش کش کی گئی ہے۔
وائس آف امریکہ کی تبتی سروس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نقد انعام کی پیش کش منگل کے روز چین کے گنان علاقے کے لیے کی گئی ہےجہاں تبتی آبادہیں۔
وائس آف امریکہ نے ایک کھمبے پر چسپاں کیے گئے ایک اشتہار کی تصویر حاصل کی ہے۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ پولیس ایسے کسی بھی شخص کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو آٹھ ہزار ڈالر انعام دے گی جو خود سوزی کی منصوبہ بندی کررہا ہو یا لوگوں کو اس کے لیے اکسا رہاہو۔
انٹرنیشنل کمپین فار تبت کے ترجمے کے مطابق اشتہار میں خودسوزی کو انسانیت اور معاشرے کے خلاف انتہائی اقدام قراردیتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے ۔
اشتہار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ اقدام والدین کی ان تھک محنت ، کوشش اور خوابوں کا خون اور ناشکرا پن ہے، جنہوں نے خود سوزی کرنے والے افراد کو پروان چڑھایاتھا۔
اشتہار میں خودسوزی کے چار حالیہ واقعات کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنے والے کےلیے تقریباً 30 ہزار ڈالر انعام کا وعدہ کیا گیاہے۔
اشتہار میں کہا گیاہے کہ معلومات فراہم کرنے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور حکومت اس کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی۔
گذشتہ پانچ روز کے دوران کم ازکم تین تبتی باشندے اپنے علاقے پر چین کےاقتدار اوراس کی پالیسیوں کے خلاف خود سوزی کرچکے ہیں۔