پولیس اہل کاروں کو ہلاک کرنے کا یہ واقعہ صوبہ ہلمند کے ضلع گرشک کی ایک پڑتالی چوکی پر پیش آیا۔
افغان حکام کا کہناہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں چارپولیس اہل کاروں کو ان کے اپنے ساتھیوں نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس کے مقامی سربراہ محمد طوریالی نے بتایا کہ چار پولیس اہل کاروں کو ہلاک کرنے کا یہ واقعہ صوبہ ہلمند کے ضلع گرشک کی ایک پڑتالی چوکی پر پیش آیا۔
کسی نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔
حالیہ عرصے میں اپنے ساتھیوں یا پولیس اور فوج کی وردیوں میں ملبوس عسکریت پسندوں کی جانب سے افغان سیکیورٹی فورسز یا بین الاقوامی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔
اس سال کے دوران اب تک اس نوعیت کے حملوں میں کم ازکم 55 اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ کئی افغان پولیس اہل کاروں اور فوجیوں کو ان کے اپنے ہی ساتھیوں نے موقع پا کر ہلاک کردیا۔
اس طرح کے واقعات میں اضافہ ایک ایسے موقع پر ہو رہاہےجب غیر ملکی افواج سیکیورٹی کی مکمل ذمہ داریاں افغان فوج کو سونپ کر 2014تک وطن واپسی کی تیاریاں کررہی ہیں۔