سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش اسپتال داخل

سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش(فائل)

مسٹر بش کانگریس مین، سفیر، چین کے لیے خصوصی امریکی مندوب ، سی آئی اے کے ڈائریکٹر اورصدر رونلڈ ریگن کے ساتھ دو مدتوں کے لیے نائب صدر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔
سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش ہیوسٹن کے میڈتھوڈسٹ ہاسپٹل میں داخل ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ وہ سانس کی نالیوں کی سوزش کے مرض میں مبتلا ہیں۔

اسپتال کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ 88 سالہ سابق صدر کی اب حالت بہتر ہے اور توقع ہے کہ انہیں اگلے 72 گھنٹوں میں گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

سابق صدر کی رہائش جنوبی امریکی ریاست ٹیکساس میں ہے۔

مسٹربش کا تعلق ری پبلیکن پارٹی ہے اوروہ امریکہ کے 41 ویں صدر رہ چکے ہیں۔

انہوں نے 1989 میں صدارتی عہدہ سنبھالا تھا جس کے بعد وہ ایک مدت کے لیے وائٹ ہاؤس میں مقیم رہے تھے۔

مسٹر بش کانگریس مین، سفیر، چین کے لیے خصوصی امریکی مندوب ، سی آئی اے کے ڈائریکٹر اورصدر رونلڈ ریگن کے ساتھ دو مدتوں کے لیے نائب صدر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔

سابق صدر پارکنسن کے مرض میں بھی مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے کے لیے وہیل چیئر یا بجلی سے چلنے والا سکوٹر استعمال کرتے ہیں۔

ان کے بیٹے جارج ڈبلیو بش بھی امریکہ کے صدر رہ چکے ہیں۔