جمعے کے روز ریاستی عدالتیں بھی مسٹر مرسی کو غیر معمولی اختیارات تفویض کرنے والے صدارتی فرمان کے خلاف نیشنل جوڈیشری کے ارکان کی ہڑتال میں شامل ہوگئیں۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں صدر محمد مرسی کے ہزاروں حامیوں نے قاہرہ یونیورسٹی کے باہر ان کے حق میں مظاہرہ کیا۔
صدر مرسی کی سیاسی جماعت اخوان المسلمون نے مصر کے شہریوں سےہفتے کے روز ملک بھر میں صدر اور نئے آئینی مسودے کے حق میں مظاہروں کی اپیل کی تھی۔
نئے آئین کی منظوری عوامی ریفرینڈم سے مشروط ہے۔
ایک اور خبر کے مطابق مسلسل نویں روز بھی قاہرہ کے معروف چوک، التحریر میں صدر مرسی اور نئے آئین کے مسودے کے خلاف مظاہرے جاری رہے، جس میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا۔
جمعے کے روز ریاستی عدالتیں بھی مسٹر مرسی کو غیر معمولی اختیارات تفویض کرنے والے صدارتی فرمان کے خلاف نیشنل جوڈیشری کے ارکان کی ہڑتال میں شامل ہوگئیں۔
ریاستی عدالتوں کے ججوں نے ایک ہفتے تک کام روک دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے اس دوران وہ صرف انتہائی ضروری مقدمات کی سماعت کریں گے۔
مصر کے ججوں کا مطالبہ ہے کہ وہ صدارتی فرمان واپس لیا جائے جس کے تحت مسٹر مرسی کے احکامات اور فیصلوں کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔
مسٹر مرسی مصر کے ججوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ، جن میں سے اکثر پارلیمنٹ میں بالادستی رکھنے والی جماعت اخوان المسلمون کے خلاف ہیں۔
صدر مرسی اخوان المسلمون کے سابق رکن ہیں۔ ماضی میں اس جماعت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔