سیلینا کو ایری زونا کے ہیلتھ سینٹر میں داخل ہونا پڑا، جہاں ان کی صحت بہتر ہوتے ہوتے دو ہفتے لگ گئے ۔..ادھر جسٹن بیبر بھی سیلینا سے دور ہوکر کافی مشکلات میں گھرے رہے۔ یہاں تک کہ جیل کی بھی ہوا کھانا پڑی
کراچی —
کہتے ہیں ہرچیز کی ایک قیمت ہوتی ہے جو چکانا ہی پڑتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا مشہور سنگر اور ایکٹر سیلینا گومز کے ساتھ جو کام کی دھن میں اتنی مگن ہوئیں کہ اپنے آپ کو بھول گئیں او ر بالآخر انہیں ڈاکٹروں سے رجوع کرنا پڑا۔
سیلینا کے کچھ قریبی لوگوں کے حوالے سے امریکی میگزین ’پیپل‘ کا کہنا ہے کہ سیلینا کو ایری زونا کے ہیلتھ سینٹر میں داخل ہونا پڑا، جہاں ان کی صحت بہتر ہوتے ہوتے دو ہفتے لگ گئے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی بیماری نہیں۔ لیکن، کام کے دباوٴ اور مسلسل محنت کی وجہ سے ان پر تھکن طاری ہوگئی تھی۔ تھکن کے سبب ہی سیلینا کو آسٹریلیا میں ہونے والا ’اسٹارز ڈانس‘ کنسرٹ بھی منسوخ کرنا پڑا تھا۔
وہ کہتے ہیں نہ کہ اسٹارز بیمار بھی پڑیں تو لوگ نئے نئے زاویئے نکال لیتے ہیں۔ سیلینا کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہوا۔ ان کے بیمار پڑتے ہی یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ سیلینا اپنے دوست جسٹن بیبر سے علیحدگی کے بعد تنہائی اور ڈپریشن کا شکار ہیں جسے دور کرنے کی غرض سے انہیں ہیلتھ سینٹر میں داخل ہونا پڑا۔
ادھر جسٹن بیبر بھی سیلینا سے دور ہوکر کافی مشکلات میں گھرے رہے۔ یہاں تک کہ انہیں امریکا اور کینیڈا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جیل کی بھی ہوا کھانا پڑی اور طیارے میں منشیات استعمال کرنے پر انہیں تحقیقات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
سیلینا گومز کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ وہ ہیلتھ سینٹر سے آنے کے بعد کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے سماجی ویب سائٹ ’انسٹاگرام‘ پر اسٹوڈیو میں گانا ریکارڈ کراتے ہوئے ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس کا کیپشن ہے ۔۔۔’تھریپی'