رسائی کے لنکس

جسٹن بیبر پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر جرمانہ


نشے میں تیز رفتار ڈرائیونگ کے علاوہ، جسٹن بیبر پر ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے اور گرفتاری کے دوران مزاحمت کرنے کے الزامات بھی تھے

کراچی ... کینیڈین سنگر، پوپ موسیقار اور اداکار جسٹن بیبر ہٹ گانوں کے علاوہ کچھ غیر معمولی باتوں اور کاموں کی وجہ سے بھی اکثر ہیڈ لائنز میں رہتے ہیں۔ 19 سالہ پوپ اسٹار گزشتہ رات میامی بیچ پر نشے کی حالت میں اپنے دوست کے ساتھ کار ریسنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

پہلے تو پولیس نے انہیں اور ان کے دوست خلیل شریف کو جس سے وہ ریس لگا رہے تھے، حوالات کی سیر کرائی۔ پھر، عدالت کے روبہ رو پیش کردیا۔ عدالت میں انہیں نشہ کرنے اور اس حالت میں کار چلانے پر جرمانہ عائد کردیا ۔۔۔وہ بھی 2500 ڈالر۔

یہی نہیں، بلکہ جسٹن کے دوست، خلیل کو بھی 1000 ڈالر بطور جرمانہ ادا کرنا پڑے۔ اس جرمانے کے بعد ہی، دونوں کو رہائی مل سکی۔

انٹرٹینمنٹ میگزین ’یو ایس ویکلی‘ کے مطابق، نشے میں تیز رفتار ڈرائیونگ کے علاوہ جسٹن بیبر پر ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے اور گرفتاری کے دوران مزاحمت کرنے کے الزامات بھی تھے۔

بیبر نے شراب پی تھی یا کسی اور نشہ آور چیز کا استعمال کیا تھا، اس کا میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا۔

اِس سے قبل، کیلی فورنیا میں بیبر کے پڑوسی نے اُن کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ بیبر ان کے گھر انڈے پھینکتے ہیں۔ شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے، پولیس نے بیبر کے گھر چھاپہ بھی مارا تھا۔
XS
SM
MD
LG