دن میں 60 بار موبائل ایپلی کیشن کھولنے والے افراد موبائل فون کے عادی پائے جاتے ہیں تاہم خواتین اس مسئلہ میں سب سے زیادہ گرفتار پائی گئی ہیں۔
لندن —
مارکیٹنگ ریسرچ فرم ’فلری‘ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسمارٹ فون کےعادی افراد کی تعداد میں حیرت انگیز اضافے کی ایک بڑی وجہ موبائل فون اپلی کیشنز ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق دن میں 60 بارموبائل ایپلی کیشن کھولنے والے افراد موبائل فون کے عادی پائے جاتے ہیں تاہم خواتین اس مسئلہ میں سب سے زیادہ گرفتار پائی گئی ہیں۔
’فرلی‘ کے تجزیہ کاروں نےکثرت سے موبائل فون استعمال کرنے والوں کے روئیے کا جائزہ اور مشاہدہ کرنے کے لیے عالمی سطح پر مشہور محقق میری میکر کی انٹرنیٹ رجحانات پر مبنی رپورٹ کے اعداد و شمار کا استعمال کیا گیا۔
گذشتہ برس کی اس تجزیاتی رپورٹ میں تحقیق کار میکر نے موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال کی نشاندھی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک عام صارف ہر روز دن میں اوسطاً 150 بار اپنی ڈیوائس چیک کرتا ہے۔
رواں برس کی اس رپورٹ میں تجزیہ کاروں نے موبائل فونز سے منسوب سرگرمیوں کے حوالے سے 5 لاکھ موبائل ایپس اور 1.3 ارب موبائل فونز کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا ہے۔
موبائل فون کے ساتھ لوگ کتنا جڑے ہوئے ہیں اور اسے کن مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اس حوالے سے ماہرین نے موبائل فون استعمال کرنے والوں کو تین درجوں میں منقسم کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دن میں کم از کم 10 بار موبائل ایپ کا استعمال کرنے والا شخص اوسط صارف کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔ سپر درجے میں ایسے افراد شامل ہیں جو ایک دن میں 16 سے زائد بار موبائل ایپ کھولتے ہیں لیکن دن میں 60 بار سے زائد ایپلی کیشن کا استعمال کرنے والوں کو موبائل فون کا عادی بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے اعدادوشمار سے پتا چلتا ہے کہ پچھلے ایک سال میں موبائل فون کےعادی افراد کی تعداد میں 123 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح موبائل فون کے عادی افراد کی کل تعداد ایک برس کے دوران 176 ملین تک جا پہنچی ہے جبکہ گذشتہ برس یہ تعداد 79 ملین بتائی گئی تھی۔
اوسط صارف کے لحاظ یہ اضافہ 23 فیصد نظر آیا اسی طرح بہت زیادہ موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 55 فیصد ہوا۔
تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ موبائل فون کا عادی ہونے کے امکانات خواتین میں مردوں سے زیادہ ہیں۔ اسمارٹ فون کے عادی افراد کی تعداد میں خواتین کی شرح 52 فیصد رہی جبکہ ان کی نسبت مردوں میں یہ شرح 48 فیصد تھی۔
تجزیہ کاروں نے موبائل فون کے عادی افراد کی عمروں کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ اس رپورٹ کی تیاری میں یہ دلچسپ حقیقت یہ بھی سامنے آئی کہ نوجوانوں کےمقابلے میں درمیانی عمر کے افراد موبائل فون کے زیادہ عادی پائے گئے۔