ویب ڈیسک۔ ایران کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کے خلاف ممکنہ پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں جرمن حکام کے بیانات غیرذمہ دارانہ اورغیرتعمیری ہیں۔
پیر کی بریفنگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے کہا کہ ایسی پابندیاں غیر قانونی ہوں گی۔
واضح رہے کہ جرمنی کی وزیرخارجہ اینالینا بیربوک نے اتوارکو کہا تھا کہ جرمنی اوریورپی یونین آئی آر جی سی (سپاه پاسداران انقلاب اسلامی) کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پرغور کر رہی ہیں۔ انہوں نے نشریاتی ادارے اے آر ڈی کو بتایا کہ اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ کس طرح آئی آر جی سی کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پرنامزد کیا جائے۔
ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی کی جانب سے مظاہرین کو مزید مظاہرے نہ کرنے کی تنبیہ کے ایک دن بعد جرمنی کی وزیر خارجہ بیرباک نےیہ بیان دیا تھا۔
Your browser doesn’t support HTML5
ستمبر کے وسط میں 22 سالہ مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد سے ایران میں کئی ہفتوں سے مظاہرے جاری ہیں، مہسا امینی کوایران کی اخلاقی پولیس نے خواتین کے لیے لباس سے متعلق سخت ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
(خبر کا مواد اے پی اور رائٹرز سے لیا گیا)