دنیا بھر میں کرونا وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ویکسی نیشن مہم کو تیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور لوگوں کو ویکسین سے متعلق آگاہی اور انہیں امادہ کرنے کے لیے نئی نئی مہم بھی سامنے آ رہی ہیں۔
ویکسین لگوانے والے کہیں شہریوں کو مفت میں ڈونٹ دیے جا رہے ہیں۔ کہیں ویکسین لگوانے پر چرس کے سگریٹ دیے جا رہے ہیں۔ تو کہیں لوگوں کے چہروں سے ویکسین لگوانے کا خوف ختم کرنے کے لیے ویکسین کی طرح دکھنے والے کیک فروخت کیے جا رہے ہیں۔
لیکن اب شمالی تھائی لینڈ کے ایک ضلع میں کرونا ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ویکسین لگوانے والے افراد کو مفت میں گائے جیتنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
SEE ALSO: امریکہ: جو ویکسین لگوائے گا اسے مفت ڈونٹ ملے گاتھائی لینڈ کے صوبے چینگ مائی کے ضلع مائی چیم میں ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت ہر ہفتے ویکسین لگوانے والے ایک خوش نصیب افراد کو مفت میں گائے دی جائے گی۔
اس مہم کے تحت ایک سال تک ہر ہفتے ویکسین لگوانے والے شہری کو قرعہ اندازی کے ذریعے 319 ڈالر مالیت کی گائے جیتنے کا موقع ملے گا۔
کرونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے اس ضلع میں سات جون سے ویکسی نیشن کا آغاز کیا جائے گا۔
ضلع مائی چیم کے چیف بون لو تھم تھرنوراک نے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ "چند دن میں ہی ضلعے میں ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کرانے والے افراد کی تعداد سیکڑوں سے ہزاروں تک جا پہنچی ہے۔"
Your browser doesn’t support HTML5
ان کے بقول یہاں رہنے والے لوگوں کو گائے بے حد پسند ہیں اور گائے کو نقد کے لیے فروخت کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں چار ہزار سے زائد افراد بشمول 60 برس کے عمر والے افراد نے ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کروا لی ہے۔
دوسری جانب تھائی لینڈ کے دیگر صوبوں میں بھی ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے نت نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں قرعہ اندازی کے ذریعے سونے کے ہا راور ڈسکاؤنٹ کوپنز وغیرہ شامل ہیں۔
SEE ALSO: فائزر، موڈرنا، اسپوتنک ویکسینز اب لگوائیں بھی،اور کھائیں بھی!یاد رہے کہ تھائی لینڈ کی چھ کروڑ 60 لاکھ آبادی میں سے اب تک 16 لاکھ 40 ہزار افراد کو کرونا وائرس ویکسین کی ایک خوراک فراہم کی جا چکی ہے۔
ملک میں کرونا کی ویکسین لگوانے کے لیے 70 لاکھ سے زائد شہریوں نے رجسٹریشن کرا لی ہے۔
تھائی لینڈ میں کرونا وائرس سے لگ بھگ ایک لاکھ 20 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ وبا سے 700 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔