نیٹو حملے میں 2 افغان سویلین ہلاک: افغان آفیشیل

فائل. ایک نیٹو ہیلی کاپٹر افغانستان میں ایک آپریشن کے دوران۔

فائل. ایک نیٹو ہیلی کاپٹر افغانستان میں ایک آپریشن کے دوران۔

افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک نیٹو ہیلی کاپٹر نے شمالی فریاب میں ایک قافلے پر فائر کھول دیا جس سے دو شہری ہلاک اور تین زخمی ھوگئے۔

مقامی حکام نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ نیٹو ہوائی حملے میں ایک پولیس کا سپاہی اور ایک مقامی سیاستدان کا بھائی ہلاک ہوگیا۔ مزید دو پولیس والے اور ایک شہری اس حملے میں زخمی ہوگئے۔

نیٹو کے ایک ترجمان کا کہنا ہے ان ہلاکتوں کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ پلاکتیں غلطی سے ہوئی ہیں۔

اتحادی افواج کے کرنل جیمز ڈاکنز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سویلین ہلاکتوں سے بچنے کے لیے غیر معمولی احتیاظ برتنے کے باوجود بد قسمتی سے ایسا لگتا ہے کہ اس واقعہ میں بے گناہ سویلین مارے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق سویلین ہلاکتیں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بے گناہ ہلاکتوں میں اس سال شروع کے دس مہینوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے