افغان وزارت ِ دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغان فوجی جس نے نیٹو پر فائرنگ کی، نیٹو کی جانب سے جوابی کارروائی پر ہلاک ہو گیا۔
واشنگٹن —
کابل کے مضافاتی علاقے میں ہفتے کے روز افغان فوج کی وردی میں ملبوس ایک شخص نے نیٹو افواج پر گولیاں برسائیں اور جوابی حملے میں مارا گیا۔
واضح رہے افغانستان میں اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔
افغان وزارت ِ دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغان فوجی جس نے نیٹو پر فائرنگ کی، نیٹو کی جانب سے جوابی کارروائی پر ہلاک ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق ہفتے کے روز کابل کے مضافاتی علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے میں نیٹو کا ایک اہلکار ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔
دوسری جانب نیٹو نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افغانستان میں اس نوعیت کے واقعات پیش آچکے ہیں جس میں افغان فوجیوں نے نیٹو فوجیوں پر گولیاں برسائیں اور انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ رواں برس اس نوعیت کے واقعات میں تقریباً 15 غیر ملکی فوجی مارے جا چکے ہیں۔