افغان حکام نے بتایا ہے کہ شمالی افغانستان میں ایک روز قبل شدید برفباری اور برفانی تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد کم ازکم 165 ہو گئی ہے۔
یہ واقعہ ایک روز قبل ہندوکش پہاڑی سلسلے پر 11 ہزار فٹ بلندی پر سالانگ نامی سرنگ کے قریب پیش آیا۔
کابل کو ملک کے شمالی حصوں سے ملانے والی یہ سرنگ 2.6کلومیٹر طویل ہے اور دارالحکومت سے سو کلومیٹر دور شمال میں واقع ہے۔
اب تک یہاں برف میں پھنسے سینکڑوں افراد کا نکالا گیا ہے جب کہ منگل کے روز 24لاشیں نکالی گئیں ۔