حکام کے مطابق صوبہ ہرات میں پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ سڑک میں نصب بم سے اُن کو نشانہ بنایا گیا۔
افغانستان میں منگل کو ایک بم دھماکے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق صوبہ ہرات میں پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ سڑک میں نصب بم سے اُن کو نشانہ بنایا گیا۔
بم دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار کوئی بھی اہلکار زندہ نا بچا۔
افغانستان میں شدت پسند گھریلو ساخت کے بموں اور بارودی سرنگوں سے افغان عہدیداروں اور ملک میں تعینات بین الاقوامی اتحادی افواج کو نشانہ بناتے آئے ہیں۔
لیکن ان بم دھماکوں کی زد میں اکثر عام شہری آ جاتے ہیں اور گزشتہ سال ایسے ہی بم حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں اکثریت افغان شہریوں ہی کی تھی۔
دریں اثناء جنوبی افغانستان میں طالبان جنگجوؤں کے حملے میں چار پولیس افسر ہلاک ہو گئے۔
عہدیداروں کے مطابق طالبان نے صوبہ ہلمند میں سکیورٹی فورسز کی کئی چوکیوں پر حملہ کیا جس سے یہ ہلاکتیں ہوئیں۔