رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش حملے میں 14 ہلاک


پولیس کے مطابق خودکش بمبار کا ہدف صوبائی کونسل کے سربراہ رسول محسنی تھے اور جیسے ہی وہ صوبہ بغلان کی مرکزی عمارت میں داخل ہو رہے تھے یہ دھماکا ہوا۔

افغانستان میں پیر کو ایک خودکش بم حملے میں مقامی سیاستدان سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق ملک کے شمال میں سرکاری عمارت کے باہر یہ خودکش بم دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق خودکش بمبار کا ہدف صوبائی کونسل کے سربراہ رسول محسنی تھے اور جیسے ہی وہ صوبہ بغلان کی مرکزی عمارت میں داخل ہو رہے تھے یہ دھماکا ہوا، جس میں رسول محسنی بھی ہلاک ہو گئے۔

افغان صدر حامد کرزئی نے اپنے فوری ردعمل میں کہا کہ یہ حملہ انسانی حقوق اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔
XS
SM
MD
LG