صوبائی گورنر کے ایک ترجمان نے ’وی او اے‘ کو بتایا کہ بمبار نے صوبائی حکومت کی بدعنوانی کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پر حملہ کیا۔
افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک خودکش بم حملے میں 16 افراد ہلاک اور لگ بھگ 50 زخمی ہو گئے۔
صوبائی گورنر کے ایک ترجمان نے ’وی او اے‘ کو بتایا کہ بمبار نے صوبائی حکومت کی بدعنوانی کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پر حملہ کیا۔
افغانستان کے ایک قانون ساز ہمایوں ہمایوں بھی اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ سول سوسائٹی کے سرگرم کارکن اور کچھ قانون ساز پاکستانی سرحد کے قریب واقع خوست صوبے میں حکومت کے خلاف گزشتہ ہفتے شروع ہونے والے ان مظاہروں کی قیادت کر رہے تھے۔
دریں اثنا جنوب میں واقع ہلمند صوبے میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے ایک ضلعی پولیس چیف ہلاک ہو گیا۔
مقامی حکام کے مطابق حکمت اللہ اکمل جمعرات کو گریشک ضلع میں علی الصبح طالبان حملے کے مقام کی طرف جا رہا تھا جب اس کی کار کو نشانہ بنایا گیا۔