صدر کرزنی کا کہناہے کہ ہماری حکومت کے اداروں میر رشوت خوری حقیقی کرپشن کا محض ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔
افغان صدر حامد کرزئی نے ہفتے کے روز اپنی ایک تقریر میں کہا ہے کہ ان کے ملک میں بڑے پیمانے کی بدعنوانی اور کرپشن کے زیادہ تر واقعات کے ذمہ داربیرونی ممالک ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بد عنوانی کی موجودگی ایک تلخ حقیقت ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ ہماری حکومت کے اداروں میں انتظامی بد عنوانی، مثال کے طورپر رشوت خوری ، حقیقی کرپشن کا محض ایک چھوٹا سا حصہ ہے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں لاکھوں ڈالروں کی بدعنوانی کے بڑے حصے میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ مسٹر کرزئی کا اشارہ غیر ملکی ٹھیکوں کی طرف تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے عمل دخل سے آزاد بڑی سطح کی بدعنوانی ، ہمیں کمزور کرنے کے لئے ہم پر مسلط کی گئی ہے۔ جس کے لیے ہمیں مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاناچاہیے ۔