فریاب صوبے کے گورنر نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے دھماکا صوبائی دارالحکومت میمانہ کے مصروف بازار میں کیا، جس میں 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
افغانستان میں منگل کو ایک خودکش بم حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ملک کے شمالی صوبے فریاب کے گورنر نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے دھماکا صوبائی دارالحکومت میمانا کے مصروف بازار میں کیا، جس میں 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
یہ مہلک خودکش حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا جب پانچ اپریل کو ملک میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔
فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
تاہم طالبان جنگجو اور القاعدہ سے جڑی دیگر شدت پسند تنظیموں کے عسکریت پسند ایسے حملے کرتے آئے ہیں۔
طالبان نے دھمکی دے رکھی ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔