افغانستان: رسد لے جانے والے 22 ٹینکر تباہ

تباہ شدہ ٹینکروں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔

حکام کے مطابق صوبہ سمنگان کے مرکزی شہر ایبک میں ٹینکر اور دیگر چھوٹے ٹرک کھڑے تھے جن پر بم سے حملہ کیا گیا۔
افغانستان کے شمالی صوبے میں طالبان شدت پسندوں نے حملہ کرکے اتحادی افواج کو رسد پہنچانے والے 22 ٹینکروں کو تباہ کردیا۔

حکام کے مطابق صوبہ سمنگان کے مرکزی شہر ایبک میں ٹینکر اور دیگر چھوٹے ٹرک کھڑے تھے جن پر بم سے حملہ کیا گیا۔

بم دھماکے سے وہاں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ٹینکروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

طالبان نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

رواں ہفتے کے اوائل میں بھی مشرقی افغانستان میں نیٹو کو رسد فراہم کرنے والے تین ٹینکروں کو شدت پسندوں نے حملہ کرکے تباہ کردیا تھا۔