فرانس کے عہدے داروں نے کہاہے کہ شورش پسندوں نے مشرقی افغانستان میں فرانس کے ایک نیم فوجی اہل کار کو ہلاک کردیاہے۔
فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے کہاہے کہ افغانستان میں تعینات ان کی فوج کا ایک اہل کار بدھ کے روز شمال مشرقی صوبے کاپیسا میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوا۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ افغانستان میں 2001ء سے اب تک 70 سے زیادہ فرانسیسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
نیٹو کے جھنڈے تلے افغانستان میں تقریباً چار ہزار فرانسیسی فوجی تعینات ہیں۔ فرانسیسی فوجی زیادہ تر افغان فورسز کی تربیت کے امور انجام دے رہے ہیں۔
صدر سرکوزی نے کہاہے کہ فرانس 2014ءتک اپنے تمام فوجی افغانستان سے واپس بلا لے گا۔