نیٹو نے کہا ہے کہ افغانستان میں الگ الگ حملوں میں اتحادی افواج کے تین اہل کار ہلاک ہوگئے ہیں۔
جمعرات کے روز نیٹو نے بتایا کہ اس کا ایک اہل کار ملک کے جنوبی حصے میں شورش پسندوں کے ایک حملے میں ہلاک ہوا جب کہ ایک اور فوجی مشرقی افغانستان میں سڑک کنارے نصب ایک بم دھماکے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
نیٹو کا کہناہے کہ اس کا تیسرا اہل کار جنوبی افغانستان میں بدھ کے روز سڑک کنارے بم دھماکے میں مارا گیا۔
نیٹو نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قومیتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی حملوں کے بارے میں تفصیلات دی ہیں۔
موجودہ سال افغانستان میں نیٹو فوجیوں کے لیے 2001ء میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک سب سے ہلاک خیزثابت ہوا ہے۔