افغانستان کے مشرقی علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں بین الاقوامی اتحادی افواج کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔
نیٹو نے جمعہ کو ہونے والی ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
افغانستان کے جنوب اور مشرق میں جنگجو پرتشدد حملے کرتے آئے ہیں لیکن عسکریت پسندوں اب نے شمال اور مغربی حصوں میں بھی نئے محاذ کھولنے کے علاوہ حالیہ دنوں میں دارالحکومت کابل میں بھی خودکش حملے کیے ہیں۔
رواں سال افغانستان میں 150 سے زائد غیر ملکی فوجی مارے جاچکے ہیں جن میں 100 سے زائد امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔