حکام اور عینی شاہدین کے مطابق انتہائی حساس علاقے میں واقع فوجی کمپاؤنڈ کے باہر خودکش حملہ آور نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کیا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی سفارت خانوں پر مشتمل علاقے میں بدھ کو خودکش بم حملے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
حکام اور عینی شاہدین کے مطابق انتہائی حساس علاقے میں واقع فوجی کمپاؤنڈ کے باہر خودکش حملہ آور نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کیا۔
عہدیداروں کے مطابق اس کارروائی میں دو خودکش بمبار ملوث تھے جن میں سے کم از کم ایک نے اس وقت دھماکا کیا جب افغان سکیورٹی فورسز نے اس پر گولی چلائی۔
طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دھماکے کے فوراً بعد درجنوں پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے جہاں گاڑیوں کے شیشے زمین پر بکھرے پڑے تھے۔
اس علاقے میں امریکہ اور برطانیہ کے سفارتخانوں کے علاوہ بین الاقوامی اتحادی افواج ’ایساف‘ کا مرکزی دفتر بھی واقع ہے۔
اتحادی فوج کی ترجمان نے کہا ہے کہ اس دھماکے میں ’ایساف‘ کی ایک گاڑی بھی تباہ ہوئی۔