الجیریا کے صدرعبدالعزیزبوتفلیقہ ملک میں جاری سیاسی بےچینی کےخاتمےکیلیےجمعہ کےروز ملکی سیاسی نظام میں اصلاحات کا اعلان کرنے والے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی 'اے پی ایس' کے مطابق صدربوتفلیقہ جمعے کی شب قوم سے اپنے خطاب میں ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی، مختلف طبقات کے مابین موجود تفریق کے خاتمے اور معاشرتی و معاشی ترقی کیلیے اہم فیصلوں کا اعلان کرینگے۔
واضح رہے کہ عرب دنیا کے دیگر ممالک کی طرح الجیریا میں گزشتہ چند ماہ سے سیاسی آزادی کے حصول اور جمہوریت کے حق میں عوامی مظاہرے جاری ہیں۔ حزبِ مخالف کی جانب سے کیے جانے والے مظاہروں کے بعد صدر بوتفلیقہ نے فروری میں ملک سے گزشتہ 19 سال سے نافذ ہنگامی حالت اٹھانے کا اعلان کردیا تھا۔
منگل کےروز بھی دارالحکومت الجیئر میں ہزاروں طلبہ کی جانب سے ایک بڑا حکومت مخالف مظاہرہ کیا گیا تھا۔ مظاہرین وزیرِ تعلیم راشد ہواربیا کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے تھے۔