مثالی محبت: دوست کے علاج کے لیے یوکرین میں موجود امریکی شہری ہلاک

امریکی شہری، جیمز (جمی) ہل یوکرین میں ہلاک ہوئے۔ 17 مارچ، 2021ء (فائل فوٹو)

کاتیا ہل نے اپنے بھائی سے بات کرنے کی کوشش کی۔ اس نے جمی ہل پر زور دیا کہ وہ یوکرین کا اپنا دورہ ملتوی کردے کیونکہ اس نے سرحد پر قطار میں کھڑی روسی ٹینکوں کی ایک رپورٹ دیکھی ہے۔ لیکن اسے اپنے دیرینہ ساتھی کی مدد کرنا تھی جو مختلف قسم کی اعصابی بیماریوں میں مبتلا تھی۔

اس نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اگر میں نے اسے کھو دیا تو کیا کروں گا۔ مجھے اس کی بیماری کو بڑھنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔ کاتیانے کہا کہ میرے بھائی نے اس کے لیے اپنی جان قربان کردی۔

اڑسٹھ سالہ جمی ہل شمالی یوکرین کے شہر چرنی ہیو میں ایک روسی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے جس کی ا طلاع جمعرات کو دی گئی تھی، جہاں ان کی ساتھی ارینا ٹیسلینکو کا مقامی اسپتال میں علاج ہورہا تھا ۔ اس کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کی والدہ شہر چھوڑنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن ان کی حالت ایسی ہے کہ انھیں مدد کے لیے ایمبولینس کی ضرورت ہے اور یہ واضح نہیں آیا انھیں علاج میسر آ سکے گا۔

SEE ALSO: یوکرین میں ایوارڈ یافتہ امریکی صحافی ہلاک، ساتھی زخمی

ہفتے کو پٹسبرگ سے ایک انٹرویو میں ہل کی بہن نے اپنے بھائی کے ارینا کے ساتھ تعلق کو ''محبت کی ایک لازوال کہانی'' قرار دیا۔ لیکن، انھوں نے بتایا کہ ''بدقسمتی سے اس کہانی کا انجام انتہائی المناک تھا''۔

کاتیا ہل نے کہا کہ ارینا کی بیماری اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ وہ چلنے پھرنے اور ہاتھوں کےاستعمال سے معذور ہوگئی تھی۔ اس نے کہا کہ اس کا بھائی ایویلتھ ، مینیسوٹا کا رہنے والا تھا اور جوڈریگس ایڈاہو میں بھی رہتا رہا ہے۔ اس نے بیماری کو بڑھنے سے روکنے کے لیے علاج کی کوششوں میں مہینوں گزارے اور آخر کارفروری میں علاج کا بندوبست کرلیا۔

SEE ALSO: یوکرین: جنگ کی رپورٹنگ کرنے والے دو صحافی ہلاک

کاتیا نے کہا کہ اس کے بھائی کا خیال تھا کہ دنیا یوکرین پر حملہ نہیں ہونے دے گی ۔انھوں نے کہا کہ ارینا اور جمی کی ملاقا ت اس وقت ہوئی جب اس کا بھائی، جو مختلف ممالک کی یونیورسٹیوں میں سماجی علوم اور فرانزک سائیکالوجی پڑھاتا رہا ہے، یوکرین میں ایک ہی کلاس میں پڑھ رہے تھے۔اسے معلوم ہوگیا تھا کہ وہ محبت میں مبتلا ہوگیا ہے، انھوں نے کئی سال ایک ساتھ گزارے، جب جمی امریکہ واپس آیا تو بھی وہ ہر روز گھنٹوں بات کرتے رہتے تھے۔

ابتدائی طور پر اطلاع دی گئی تھی کہ جمی کو بریڈ کے لیے لائن میں انتظار کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے، لیکن کاتیا نے کہا کہ خاندان کو ہفتے کو اپنے سینیٹر اور یوکرین میں جمی کے دوستوں کے ذریعہ نئی تفصیلات موصول ہوئیں۔

کاتیا نے کہا کہ اس کا خاندان ابھی بھی امریکی محکمہ خارجہ سے براہ راست واقع کی اطلاع سننے کا منتظر ہے تاکہ اس کی لاش کی تفصیلات حاصل کی جاسکے۔ چرنی ہیو پولیس اور محکمہ خارجہ نے ایک امریکی کی موت کی تصدیق کی ہے، لیکن اس کی شناخت نہیں بتائی۔