پیر سے شروع ہونے والی عدالتی سماعت کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے چونکہ عدالت کو 312 ارب ڈالر کی موبائل فون انڈسٹری کی بقا کا فیصلہ کرنا ہے
سمارٹ موبائل فون بنانے والی دنیا کی دو سب سے بڑی کمپنیاں یعنی امریکہ میں قائم اپیل اور جنوبی کوریا کی سام سنگ الیکٹرانکس ایک امریکی عدالت میں اپنی منافع بخش مصنوعات کے پیٹنٹ حقوق کی جنگ لڑرہی ہیں۔
کیلی فورنیا کی وہ عدالت ، جس کی جیوری نے ایک ایسے تنازع کا فیصلہ کرناہے ، اپیل کمپنی کے ہیڈکوارٹرز سے زیادہ دور واقع نہیں ہے۔
دونوں کمپنیوں کے اربوں ڈالر داؤ پر لگے ہوئے ہیں۔
پیر سے شروع ہونے والی عدالتی سماعت کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔
اس عدالت کو دو ایسی بڑی کمپنیوں کے درمیان تنازع کا فیصلہ کرنا ہے جن کا کاروبار دنیا کے چاربراعظموں پر پھیلا ہوا ہے۔
عدالت کو 312 ارب ڈالر کی موبائل فون انڈسٹری کی بقا کا فیصلہ کرنا ہے۔ اس سال اپریل تا جون کی سہ ماہی میں صارفین نے 40 کروڑ سے زیادہ موبائل آلات خریدے تھے۔ سام سنگ نے 5 کروڑ سے زیادہ کی اپنی معروف مصنوعات مارکیٹ میں بھجی ہیں ہیں، جو اپیل کمپنی سے دوگنا زیادہ ہیں۔
اپیل کا دعویٰ ہے کہ سام سنگ نے اس کے آئی فون اور آئی پیڈ کے معروف اور مقبول ڈیزائن نقل کرکے گیکسی کے نام سے اپنی موبائل مصنوعات تیار کی ہیں۔
اپیل نے اپنی پیٹنٹ کردہ مصنوعات کے نقصانات پورے کرنے کے لیے ڈھائی ارب ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔
سام سنگ کا کہناہے کہ اس کے پاس یہ شواہد موجود ہیں کہ اس نے 2006ء میں اپنی یہ منصوعات تیار کر لیں تھیں، جب کہ اپپل کا آئی فون 2007ء کے شروع میں منظر عام پر آیاتھا۔
اس سے قبل جج لوسی کوہ نے اپیل اور سام سنگ کمپنیوں کے سربراہوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اس تنازع کے حل کے لیے آپس میں ملاقات کریں۔
دونوں سربراہوں کے درمیان مئی میں ملاقات ہوئی تھی ، مگر وہ کسی تصفیے پر پہنچنے میں ناکام رہے۔