برطانوی انتخابات مئی میں؛ کانٹے کا مقابلہ

برطانوی انتخابات مئی میں؛ کانٹے کا مقابلہ

اپوزیشن پارٹی لیبر پارٹی کے مقابلے میں بہت پیچھے تھی مگر اب نہیں۔

برطانوی وزیر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ عام انتخابات چھ مئی کو منعقد ہوں گے اور وہ حکمران لیبر پارٹی کی مسلسل چوتھی بار فتح دیکھ رہے ہیں۔

10 ڈاوننگ سٹریٹ سے یہ اعلان کرتے ہوئے مسٹر براؤن نے کہا کہ برطانیہ بحالی کی منزل کی جانب گامزن ہے اور برطانوی عوام سے کہا کہ ان کی لیبر پارٹی سے جڑے رہیں۔

برطانوی روایات کے مطابق مسٹر براؤن نے پہلے اپنی کابینہ سے ملاقات کی اور پھر پارلمنٹ کع تحلیل کی اجازت کے لیے ملکہ ایلزبتھ کے پاس بکنگھم پیلس گیے۔

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق انتخابات میں انتہائی سخت مقابلہ ہوگا۔ جب کہ پہلے اپوزیشن کنزرویٹِو پارٹی لیبر پارٹی کے مقابلے میں پہلے بہت پیچھے تھی۔