پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی ڈھاکا سے ایشیا کپ جیت کر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ تاہم، کراچی ائیرپورٹ پر اپنے سینکڑوں پرستاروں میں گھر کر وہ مشتعل ہوگئے اور غصے میں آکر ایک مداح کی پٹائی کردی۔
جمعہ کی رات شاہد آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے کراچی ایئر پورٹ پراُن کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ جیسے ہی شاہد ایئرپورٹ کی عمارت سے باہر نکلنے لگے بھیڑ میں دھکا مکی شروع گئی جس سے شاہد آفریدی مشتعل ہوگئے ۔ انہوں نے آگے بڑھ کر ایک مداح کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اسی اثناء میں ایک نوجوان اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر گیا۔ غصے میں شاہد آفریدی نے اس پر مکا دے مارا جبکہ او ر ایک دوسرے مداح پر بھی انہوں نے ہاتھ اٹھاکر غصے کا اظہار کیا۔
شاہد آفریدی کے غصے کا نشانہ بننے والے نوجوان گل رحمن کا کہناہے کہ شاہد آفریدی کا غصہ فطری تھا ۔شاہد آفریدی کی بچی دھکم پیل کی زد میں آگئی تھی جس پر وہ مشتعل ہوئے ۔ انہیں اب بھی شاہد آفریدی سے پیار ہے۔
شاہدآفریدی کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپرسرفراز احمدبھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔شاہدخان آفریدی کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ انہیں بنگلہ دیش سے کھیلتے ہوئے یہ محسوس ہورہاتھاکہ جیسے وہ آسٹریلیا سے میچ کھیل رہے ہوں۔
ادھر وکٹ کیپر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انہیں فائنل میچ میں اسکورکرنے پر خوشی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ راشد لطیف اور معین خان کو فالو کرکے ان کی کرکٹ میں نکھار پیدا ہوا ہے۔
شاہد آفریدی کے غصے کا نشانہ بننے والے نوجوان گل رحمن کا کہناہے کہ شاہد آفریدی کا غصہ فطری تھا ۔شاہد آفریدی کی بچی دھکم پیل کی زد میں آگئی تھی جس پر وہ مشتعل ہوئے ۔ انہیں اب بھی شاہد آفریدی سے پیار ہے