|
بھارت میں ایک ڈبل ڈیکر مسافر بس کی دودھ لے جانے والے ایک ٹرک سے ٹکر سے 18 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ بھارتی ریاست اتر پردیش کی ایکسپریس وے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اس حادثے میں زخمی ہونے والے 19 افراد کو مقامی افراد ہسپتال لے گئے۔ پولیس افسر اروند کمار کا کہنا ہے کہ ان افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یہ بس ریاست بہار سے نئی دہلی کی جانب روانہ تھی۔
اروند کمار کا کہنا ہے کہ حکام ہلاک ہونے والوں کی شناخت کر رہے ہیں، اس کے علاوہ حادثے کی وجوہات کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔
SEE ALSO: کراچی: 'آگ نے ہماری زندگی کو راکھ کردیا ہے'ایک سرکاری افسر گورنگ راٹھی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بس کی رفتار اس وقت کافی زیادہ تھی جب یہ دودھ لے جانے والے ایک ٹرک سے پیچھے سے ٹکرائی۔ یہ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ بس کی چھت ٹوٹ گئی اور لوگ بس سے باہر گر گئے۔ ٹی وی پر چلنے والی فوٹیج میں بکھری ہوئی لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں۔
بھارت میں روڈ حادثوں کی شرح بہت زیادہ ہے اور لاکھوں افراد ہر سال حادثوں میں زخمی اور ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اکثر حادثوں کی وجہ بداحتیاطی سے کی جانے والی ڈرائیونگ، ناقص سڑکیں اور پرانی گاڑیوں قرار دی جاتی ہے۔
SEE ALSO: حادثے کے بعد کیبل کار کی بندش؛ بٹگرام کے رہائشیوں کے لیے نئی مشکلرواں برس مئی میں ہندو یاتریوں کی ایک بس بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پہاڑی علاقے میں ایک ہائی وے سے پھسل کر کھائی میں گر گئی تھی جس سے 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس خبر کے لیے مواد ایسوسی ایٹڈ پریس سے لیا گیاہے۔