گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نےوفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
رانا ثناءاللہ کے خلاف اداروں کو دھمکانے اور چیف سیکریٹری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر گوجرانوالہ کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔
جمعے کو مقدمے کی سماعت کے دوران جج رانا زاہد اقبال نے مقدمے کی تفتیش سے متعلق پولیس کی اخراج رپورٹ پیش کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
عدالت نے مقدمے کی اخراج رپورٹ مرتب کرنے پر ایس پی انویسٹی گیشن گجرات،متعلقہ ڈی ایس پی اور تفتیشی آفیسر کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے رانا ثناء اللہ کے خلاف درج مقدمے کی سماعت سات مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام پولیس افسران کو بھی طلب کر لیا ہے۔
رانا ثناءاللہ کے خلاف مسلم لیگ (ق) کے رہنما شہکار اسلم نے مقدمہ درج کروایا تھا۔