بغداد اور دیگر اضلاع میں ہونے والے بم دھماکوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں
عراق کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو ہونے والے بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 55 افراد ہلاک اور 225 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
سب سے مہلک بم دھماکا کرادا ضلع میں ہوا جس میں نو افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ دارالحکومت بغداد میں دو دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔
شیعہ فرقے سے تعلق رکھنے والے عراقی وزیرِ اعظم کے سنی سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے ہونے والے مذاکرات کے بعد ملک میں سیاسی کشیدگی میں کمی آئی تھی جس کے بعد بغداد نسبتاً پرامن رہا لیکن گزشتہ اتوار پولیس کی اکیڈمی پر حملے میں 19 زیر تربیت اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔