روسی مداخلت کی چھان بین میں ٹرمپ کے وکیل مستعفی

فائل

ڈوڈ ایسے وقت الگ ہو رہے ہیں جب صدر نے ایک سابق یو ایس اٹارنی جوزف ڈی جینووا کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے، جن کے لیے کہا جاتا ہے کہ وہ زیادہ جارحانہ قانونی حکمتِ عملی کو آگے بڑھائیں گے

سال 2016ء کے انتخابات میں روسی مداخلت کی تفتیش پر مامور اسپیشل کونسل کے سامنے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نمائندگی کرنے والے اہم قانون داں کے لیے بتایا گیا ہے کہ وہ مستعفی ہو رہے ہیں۔

’نیو یارک ٹائمز‘ اور ’دی واشنگٹن پوسٹ‘ اخبارات نے خبر دی ہے کہ بطور صدر کے ذاتی وکیل، جان ڈوڈ نے جمعرات کو استعفیٰ پیش کیا۔

رپورٹ میں فیصلے سے مانوس افراد کا حوالہ دیا گیا ہے، جنھوں نے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کیا ہے۔

ڈوڈ ایسے وقت الگ ہو رہے ہیں جب صدر نے ایک سابق یو ایس اٹارنی جوزف ڈی جینووا کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے، جن کے لیے بتایا جاتا ہے کہ وہ زیادہ جارحانہ قانونی حکمتِ عملی کو آگے بڑھائیں گے۔