بیٹی کے قتل پر آسٹریلوی شخص کو عمر قید

Photos.com

آسٹریلیا میں عدالت نے ایک شخص کو اپنی چار سالہ بیٹی کو اُس کے دو بھائیوں کے سامنے قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

سینتیس سالہ آرتھر فری مین نے ڈارسی (Darcey) کو 9 جنوری، 2009ء کو میلبورن کے ’ویسٹ کیٹ‘ پُل سے نیچے پھینک دیا تھا۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب فری مین کا اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ بچوں کی تحویل پر تنازعہ چل رہا تھا۔

ڈارسی کے پل سے تقریباً 80 میٹر نیچے دریائے یارا میں گرنے کا منظر کار میں موجود اُس کے دو اور چھ سالہ بھائیوں نے بھی دیکھا۔

فری مین کا موقف تھا کہ جب اُس سے یہ جرم سرزد ہوا اُس کاذہنی توازن درست نہیں تھا، لیکن وکٹوریا سپریم کورٹ کے جج پال کوہلن (Paul Coghlan)نے کہا کہ فری مین نے اپنی سابقہ بیوی سے انتقام لینے کے لیے ڈارسی کو قتل کیا۔