پاکستان کا خوف زدہ شہری

Shi'ite Muslims take part in a protest against Saturday's bomb attack in Quetta February 19, 2013.

شیعہ برادری کے قتل عام کی ذمہ داری لشکرجھنگوی قبول کرچکا ہے، لیکن نہ جانے کیوں اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوتی؟
دیار غیر میں رہتے ہوئے جہاں آُ پ کو اپنے والدین اور بہن بھائیوں سے غیر معمولی محبت کا احساس ہونے لگتا ہے وہیں آپ اپنے ملک اور ثقافت پر بھی فخر کرنے لگتے ہیں۔ اپنے ملک میں ہونے والی ہر تبدیلی کے بارے میں ہر لمحہ جاننا چاہتے ہیں۔
لیکن گزشتہ چند ماہ سے میرے ملک میں ہونے والی تبدیلیوں نے مجھے ایک خوفزدہ پاکستانی بنا دیا ہے۔ ابھی کراچی میں امن کے قیام کا کوئی حل نہیں نکالا گیا تھا اور اب شیعہ برادری کے قتل عام سے ملک میں خونریزی کی ایک نئی لہر نے جنم لے لیا ہے۔

Lahore February 17, 2013


الجزیرہ کے مطابق دس جنوری سے لیکر اب تک 200 سے زائد شیعہ افراد کو قتل کیا جا چکا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے افسوس اور ہمدردی کے بیانات کے سوا سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جا سکا۔ شیعہ برادری کے قتل عام کی ذمہ داری لشکر جھنگوی قبول کر چکا ہے لیکن نہ جانے کیا وجہ ہے کہ حکومت یا پاکستان آرمی ابھی تک اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر سکی۔

اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے میرے ذہن میں درجنوں سوال جنم لیتے ہیں جنہیں میں آپ سے شیئر کرنا چاہتی ہوں۔۔۔

مرنے والے اور مارنے والے جب آپ کے سامنے ہیں تو کون سی ایسی طاقت ہے جو آپ کو ان مظلوموں کی داد رسی اور ظالموں کے خلاف کاروائی کرنے سے روک رہی ہے؟

Quetta February 17, 2013

میں آج تک سنتی آئی ہوں کہ لشکر طیبہ اور کئی انتہاپسند فرقہ وارانہ تنظیمیں پاکستانی آئی ایس آئی کی پیدا کردہ تنظیم ہے۔ کیا آئی ایس آئی آج بھی ان تنظیموں کو تحفظ دے رہی ہے؟


اگر سوات کی طرح کوئیٹہ کو بھی فوج کے حوالے کردیا جائے تو کیا دہشت گردی کے اس رحجان کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے؟

انتہا پسند تنظیموں کے ٹھکانوں اور کارکنوں کی خبر رکھنے والی سیکیورٹی ایجنسیاں اگر ان تنظیموں کے خلاف آپریشن کا خلوص نیت سے فیصلہ کرلیں تو کیا یہ آپریشن کامیاب نہیں ہو گا؟

Quetta January 14, 2013

شیعہ برادری کو کافر قرار دے کر انہیں قتل کرنے والوں کو زمین پر خدا بننے کا حق کس نے دیا ہے؟


پاکستان میں انتہا پسند فرقہ وارانہ تنظیموں کی مالی مدد کرنے والے
’دوست ممالک ‘ سے ان کی امداد روکنے کا مطالبہ کیوں نہیں کیا جاتا؟



پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد ی کی ہر کاروائی میں غیر ملکی ہاتھ ہونے کا دعوی کرنے والی حکومت کب تک اپنی ذمہ داریوں سے پیچھا چھڑا سکتی ہے؟

Quetta January 14, 2013


گورنر بلوچستان کے بیان کے مطابق ہمارے ادارے ان تنظیموں کے خلاف کاروائی کرنے سے خوف زدہ ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ خوف زدہ ادارے اگر ملک کی سیکیورٹی کو یقینی نہیں بنا سکتے تو ان کے قیام کا کیا مقصد ہے؟





اب وردہ بولے گی Facebook