بحرین میں پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف ریلی میں ہونے والی ایک نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد جابر کے نام سے شناخت ہونے والا یہ نوجوان ملک کےشمال میں جمعرات کو دیر گئے ہونے والی ایک ریلی میں پرتشدد جھڑپوں میں مارا گیا۔
حزب مخالف اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ جابر اس وقت ہلاک ہوا جب پولیس کی طرف سے داغی گئی گولی اس کے دل یا پھیپھڑوں میں آکر لگی۔ حکوم کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
بحرین میں سنی حکمرانوں سے شیعوں کی قیادت میں اکثریت زیادہ سیاسی حقوق کا مطالبہ کرتی آرہی ہے اور اب تک اس سلسلے میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔