پولیس حکام کے مطابق عبدالحق بلوچ مغرب کے وقت اپنے گھرپیدل جارہے تھے کہ گھر کے قریب دو مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع خصدار کے پریس سیکرٹری اور خصدار ریڈیو اسٹیشن کے پروڈیوسر عبدالحق بلوچ کو نامعلوم افراد نے گھر کے قریب گولی مار کر ہلاک کردیا۔
مقتول ایک نجی ٹیلی ویژن اے آروائی کے لیے بھی رپورٹنگ کرتے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق عبدالحق بلوچ مغرب کے وقت اپنے گھرپیدل جارہے تھے کہ گھر کے قریب دو مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
خصدار کے مقامی صحافیوں کے مطابق ایک روز پہلے ایک عسکریت پسند تنظم کی جانب سے مقامی اخبار میں ایک بیان شائع ہواتھا جس میں عبدالحق بلوچ سمیت دیگر صحافیوں کو بھی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔
بلوچستان میں گذشتہ چھ برسوں کے دوران عبدالحق سمیت 21 صحافیوں کو ہلاک کیا جا چکاہے۔لیکن ابھی تک ان میں سے نہ توکسی کی تقتیش مکمل ہوئی ہے اور نہ ہی کسی کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
صوبے میں علیحدگی پسند تنظیموں کی پرتشدد کارروائیوں اور ان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے اقدامات کی رپورٹنگ کرنامقامی صحافیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے، کیونکہ انہیں دونوں طرف سے دباؤ کا سامنا ہے۔
گذشتہ دوسال سے صحافت کے شعبے سے وابستہ افراد اور چھ سال سے ملک بھر میں مجموعی طورپر 41 صحافیوں کو ہلاک کیا جاچکاہے۔