کوئٹہ —
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بدھ کی صُبح مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک اعلٰی سرکاری افسر کو ہلاک کر دیا۔
صوبائی پولیس کا کہنا ہے کہ جیالوجیکل سروے آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن علی رضا میں اپنے گھر سے دفتر کے لیے روانہ ہوئے تو گھات لگائے حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بظاہر یہ واردات شہر میں جاری ’’ٹارگٹ کِلنگ‘‘ کی کڑی معلوم ہوتی ہے۔
پاکستان کے شورش زدہ بلوچستان صوبے میں بلوچ عسکریت پسند سرکاری عہدیداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر ایسے مہلک حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے آئے ہیں۔