بان کی مون کی مردان دہشت گرد حملوں کی مذمت

اپنے بیان میں بان کی مون نے احتساب کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اِن دہشت گرد حملوں میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے، صوبہ ٴخیبر پختونخواہ کے شہر مردان میں جمعے کو ہونے والے دو دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے، جن میں اطلاعات کے مطابق ، بالترتیب مسیحی کالونی اور ضلعی عدالت کو نشانہ بنایا گیا۔

اپنے بیان میں بان کی مون نے احتساب کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اِن دہشت گرد حملوں میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اُنھیں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔
اُنھوں نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے تعزیت اور خمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’سکریٹری جنرل نے پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے‘‘۔