بنگلہ دیش میں ملبوسات کی صنعت سے متعلق غیر موزوں حالات گزشتہ برس پیش آنے والے مہلک حادثات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
بنگلہ دیش میں ملبوسات تیار کرنے والے ایک کارخانے میں آتشزدگی سے کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
آگ بجھانے والے عملے نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد منگل کو بھڑکنے والے شعلوں پر قابو پایا۔ آتشزدگی کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔
بنگلہ دیش میں ملبوسات کی صنعت سے متعلق غیر موزوں حالات گزشتہ برس اس وقت سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جب ایک کارخانے کی عمارت منہدم ہونے سے 1,100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ گزشتہ برس نومبر میں ایک اور کارخانے میں آتشزدگی سے 100 سے زائد افراد مارے گئے۔
بنگلہ دیش کی برآمدات سے متعلق ملبوسات کی صنعت چین کے بعد دنیا کی دوسری بڑی صنعت ہے۔ مگر مزدوروں کو دی جانے والی کم اجرت اور جائے کار کی خراب صورت حال کی وجہ سے اس کو بین الاقوامی تحفظات کا سامنا ہے۔
بنگلہ دیش میں ملبوسات کی صنعت کو حکومت کی معاونت بھی حاصل ہے کیوں کہ یہ روزگار کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ اس صنعت کی 19 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات ملک کے زرِ مبادلہ کا 80 فیصد بنتی ہیں۔
مبصرین نے متنبہ کیا ہے کہ اس صنعت سے متعلق مسائل کو دور نا کیا گیا تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ مغربی معیشتوں میں تنزلی کے باوجود بنگلہ دیش میں ملبوسات کی صنعت فروغ پا رہی ہے۔