رواں ہفتے ہی جماعت اسلامی کے ایک بزرگ رہنما غلام اعظم کو 1971 میں جنگ آزادی کے دوران فسادات کی منصوبہ بندی اور انسانیت کے خلاف جرائم پر نوے سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے خصوصی ٹربیونل نے جماعت اسلامی کے ایک رہنما کو 1971 میں جنگ آزادی کے دوران اغوا اور قتل کے جرم پر موت کی سزا سنائی ہے۔
جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سیکرٹری جنرل علی احسن محمد مجاہد کو دارالحکومت ڈھاکا میں بدھ کو یہ سزا سنائی گئی۔
جنگی جرائم کے ٹربیونل کی طرف سے ماضی میں سنائے گئے فیصلوں کی وجہ سے ملک میں بڑے پیمانے پر پرتشدد مظاہرے دیکھے گئے۔
رواں ہفتے ہی جماعت اسلامی کے ایک بزرگ رہنما غلام اعظم کو 1971 میں جنگ آزادی کے دوران فسادات کی منصوبہ بندی اور انسانیت کے خلاف جرائم پر نوے سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ناقدین وزیراعظم حسینہ واجد پر الزام عائد کرتے ہیں کہ آئندہ سال ملک میں ہونے والے انتخابات سے قبل وہ ٹربیونل کو اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہیں۔
بنگلہ دیش کی حکومت کا کہنا ہے کہ 1971 میں پاکستان سے جنگ آزادی کے دوران تیس لاکھ لوگ ہلاک ہوئے تاہم دیگر اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد اس سے کہیں کم ہے۔
جماعت اسلامی اور اس کی اتحادی پارٹی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ حکمران عوامی لیگ نے جنگی جرائم سے متعلق ٹربیونل سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے تشکیل دیا۔