اُنھوں نے 28 فروری کو ٹوئیٹر کے ذریعے اپنے آخری پیغام میں عقیدت مندوں سے کہا کہ ’’آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ۔‘‘
پوپ بینڈیکٹ نے جمعرات کو مستعفی ہونے اور رومن کیتھولک چرچ سے روانگی کے ساتھ ہی اپنا ٹوئیٹر اکاؤنٹ بھی بند کر دیا ہے۔
اُنھوں نے 28 فروری کو ٹوئیٹر کے ذریعے اپنے آخری پیغام میں عقیدت مندوں سے کہا کہ ’’آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ۔‘‘
گزشتہ سال دسمبر میں پوپ بینڈکٹ رومن کیتھولک کے پہلے پوپ تھے جنہوں نے اپنے عقیدت مندوں تک پیغام پہنچانے کے لیے اپنا ٹوئیٹر اکاؤنٹ کھولا تھا۔
اُن کے انگریزی زبان کے پیغامات کو ’فالو‘ کرنے والوں کی تعداد لگ بھگ 15 لاکھ تھی۔
ویٹیکن چرچ نے اپنی ویب سائیٹ پر پوپ بینڈکٹ کے ٹوئیٹر پیغامات کو محفوظ کر لیا ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد بینڈکٹ کا نیا خطاب پوپ ایمریٹس ہو گا۔