رسائی کے لنکس

پوپ بینیڈکٹ اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے


پوپ بینیڈکٹ کو ان کے الوداعی خطاب کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیسل گاندولفو پہنچایا دیا گیا، جہاں عمارت کی کھڑکی کے سامنے کھڑے ہو کر اُنھوں نے ہجوم کو اپنی جھلک دکھائی

پوپ بینیڈکٹ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے ویٹیکن میں رومن کیتھولک چرچ چھوڑ دیا ہے۔ حالیہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے اور گذشتہ چھ سو سال میں وہ پہلے ایسے پوپ ہیں جنہوں نے اپنے عہدے سے استعفا دیا ہے۔

پچاسی سالہ پوپ نے ویٹیکن میں رومن کیتھولک کارڈینلز کے سامنے الوداعی کلمات کہے۔

اس موقعے پر پوپ نے انہیں آپس میں متحد رہنے کی تلقین کی۔

پچاسی سالہ پوپ بینیڈکٹ نے یہ بھی کہا کہ آنے والے دنوں میں ’آپ میں سے ہی کوئی مستقبل کا پوپ ہوگا‘۔

پوپ بینیڈکٹ کےرخصت ہونے پر چرچ میں پادریوں نے تالیاں بجا کر ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔

بینیڈکٹ کو ان کے الوداعی خطاب کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیسل گاندولفو پہنچایا دیا گیا، جہاں عمارت کی کھڑکی کے سامنے کھڑے ہو کر اُنھوں نے ہجوم کے اپنی جھلک دکھائی۔

پوپ بینیڈکٹ نے ’ٹوئٹر‘ پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنے عقیدت مندوں کی محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے ایک پیغام میں اپنے پیروکاروں کو یسوع مسیح کو اپنی زندگیوں کا مرکز بنانے اور اس خوشی کو ہمیشہ محسوس کرنے کی دعا دی۔

آنے والے دنوں میں رومن کیتھولک چرچ کے کارڈینلز ویٹیکن کے سسٹائن چیپل میں اکٹھے ہوں گے اور نئے پوپ کا انتخاب کریں گے۔

جن کارڈینلز کی عمر اسی برس یا اس سے زائد ہے وہ ووٹ نہیں دے سکیں گے۔
XS
SM
MD
LG