اسرائیل فلسطین مذاکرات میں تاخیر نہیں کی جا سکتی: جو بائڈن

جو بائڈن (درمیان) فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ

امریکی نائب صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں 1600 گھروں کی تعمیر کے متنازع منصوبے کے باوجود اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات فوری طور پر شروع ہو جانے چاہیئیں۔

تل ابیب یونیورسٹی میں اپنے دورے کے آخری روز بات چیت کرتے ہوئے بائڈن نے کہا کہ مذاکرات اس لیے آگے بڑھنے چاہیئیں کیوں کہ جب ترقی کی راہ مسدود کر دی جاتی ہے تو شدت پسند اختلافات سے غلط فائدہ اٹھاتے ہیں۔

بائڈن اب اردن جائیں گے جہاں ان کی ملاقات شاہ عبداللہ سے ہو گی۔

فلسطینی حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اس منصوبے کو فوری طور پر منسوخ کر دے۔ اسرائیل نے اس علاقے پر 1967ء کی جنگ کے دوران قبضہ کر لیا تھا۔