رواں برس ہونے والے امریکی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار صدر جو بائیڈن اور ری پبلکن پارٹی کے متوقع امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے کلیدی غیر ملکی و ملکی معاملات پر بہت مختلف خیالات رکھتے ہیں۔
دونوں سیاست دان امریکی خارجہ پالیسی کے امور پر بھی ایک دوسرے سے مختلف خیالات رکھتے ہیں۔ ان کے بیانات کی روشنی میں اہم عالمی امور پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
روس یوکرین
بائیڈن نے روس کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے یوکرین کو فوجی اور انسانی امداد بھیجنے کی توثیق کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ مغربی ممالک روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو فتح حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
بائیڈن انتظامیہ نے روسی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں اور فروری 2022 کے روسی حملے کے بعد سے یوکرین کو 75 بلین ڈالر کی امداد بھیجی ہے۔
بائیڈن نے سات مارچ 2024 کو کہا تھا، "پوٹن یوکرین پر حملہ کر رہا ہے اور پورے یورپ اور اس سے باہر افراتفری کا بیج بو رہا ہے۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پوٹن یوکرین میں رک جائے گا، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، وہ ایسا نہیں کرے گا۔ لیکن یوکرین پوٹن کو روک سکتا ہے اگر ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے ہوں اور دفاع کے لیے ضروری ہتھیار فراہم کریں اور یوکرین بھی اسی بات کا مطالبہ کررہا ہے۔ وہ امریکی فوجی نہیں مانگ رہا ہے۔‘‘
SEE ALSO: نیٹو آزادی اور جارحیت سے مقابلے کا اتحاد ہے: بائیڈنیوکرین کی معاونت سے متعلق ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو ممالک یوکرین کو اپنے حصے کی امداد نہیں دے رہے۔ انہوں ںے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکہ نے دوسرے ممالک سے زیادہ امداد بھیجی ہے۔
رواں برس فروری کی ایک انتخابی ریلی میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے نیٹو کے ایک نامعلوم رکن سے کہا کہ وہ روس کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ "کسی ایسے اتحادی رکن کے ساتھ جو دفاع پر اخراجات کے رہنما اصولوں پر پورا نہیں اترتا جو چاہے وہ کرے" ۔ نیو ہیمپشائر ریاست میں 2023 کی تقریر میں، ٹرمپ نے کہا تھا "صدارت جیتنے کے فوراً بعد، میں روس اور یوکرین کے درمیان خوف ناک جنگ ختم کرا دوں گا۔"
اپنی پوری صدارت کے دوران ٹرمپ کو روس کے ساتھ ملی بھگت کے متعدد الزامات کا سامنا کرنا پڑا اور 18 دسمبر 2019 کو امریکی ایوانِ نمائندگان کی طرف سے ان کا مواخذہ کیا گیا۔ ان پر الزامات تھے کہ انہوں نے سیاسی حریف جو بائیڈن کے بارے میں نقصان دے معلومات حاصل کرنے کے عوض یوکرین کے لیے امریکی امداد کو استعمال کیا۔ ٹرمپ نے ان الزامات کی تردید کی اور بعد میں انہیں امریکی سینیٹ نے بری کر دیا۔
صدارتی امیدواروں کی چین سے متعلق رائے
صدر بائیڈن نے رواں برس سات مارچ کو کہا تھا کہ امریکی معیشت دنیا کی بہترین معیشت ہے۔ اور جب سے انہوں نے صدارت سنبھالی ہے امریکہ کی ملکی مجموعی پیداوار جی ڈی پی میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارا تجارتی خسارہ ایک دہائی کے دوران کم ترین سطح پر ہے اور ہم چین کے غیر منصفانہ اقتصادی طریقوں کے خلاف کھڑے ہیں۔ ہم آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کے لیے کھڑے ہیں۔ میں نے بحرالکاہل میں اپنی شراکت اور اتحاد کو زندہ کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں امریکہ کے اتحادیوں بھارت، آسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریا، پیسفک جزائر کا حوالہ دیا۔
صدر بائیڈن کے بقول، "میں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ امریکہ کی جدید ترین ٹیکنالوجیز چین میں استعمال نہیں کی جا سکتیں، انہیں وہاں تجارت کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سچ کہوں تو، چین پر اس تمام سخت بات کے لیے، میرے پیشرو نے کبھی ایسا نہیں کیا تھا۔ میں چین کے ساتھ مقابلہ چاہتا ہوں، تصادم نہیں۔ اور ہم چین کے خلاف 21ویں صدی کے تنازع کو جیتنے کے لیے کسی اور کے مقابلے میں زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہیں۔"
SEE ALSO: چین کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر خدشات کیوں بڑھ رہے ہیں؟دوسری جانب اپنی صدارت کے دوران ٹرمپ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے لاحق خطرے کو اس نسل کا سب سے اہم خارجہ پالیسی چیلنج قرار دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چین کرونا وبا کے پھیلاو کا ذمہ دار تھا اور "ایک ملک، دو ریاستیں" کی پالیسی کو ختم کرکے چین کو سزا دی گئی۔
مئی 2020 کی تقریر میں، ٹرمپ نے کہا تھا، "امریکہ چین کے ساتھ کھلے اور تعمیری تعلقات کا خواہاں ہے، لیکن اس تعلق کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں اپنے قومی مفادات کا بھرپور طریقے سے دفاع کرنے کی ضرورت ہے۔"
اپنی انتخابی مہم کی ویب سائٹ پر، ٹرمپ نے کہا، "اپنے ملک کی حفاظت کے لیے، ہمیں امریکہ میں کسی بھی اہم انفراسٹرکچر پر چینی ملکیت پر جارحانہ نئی پابندیاں لگانے کی ضرورت ہے، جس میں توانائی، ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونی کیشن، کھیتی باڑی، قدرتی وسائل، طبی سامان اور دیگراسٹرٹیجک قومی اثاثے ہیں۔ ہمیں ان ضروری صنعتوں میں مستقبل کی تمام چینی خریداریوں کو روکنا چاہیے۔ ہمیں چینیوں کو کسی بھی ایسی موجودہ ہولڈنگز کو فروخت کرنے پر مجبور کرنے کا عمل شروع کرنا چاہیے جس سے ہماری قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو۔
اسرائیل-فلسطینی تنازعہ
بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف کارروئی کا حق ہے لیکن انہوں نے اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کو قتل کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
رواں برس مارچ میں بائیڈن نے غزہ کو امداد پہنچانے کے لیے ایک آف شور بندرگاہ کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔
بائیڈن نے نو مارچ 2024 کو نیویارک میں کہا، "میں اسرائیل کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ اسرائیل کا دفاع اب بھی نازک ہے، اس لیے کوئی سرخ لکیر نہیں ہے جس پر میں تمام ہتھیاروں کو کاٹ دوں گا۔ اس لیے ان کے پاس ان کی حفاظت کے لیے آئرن ڈوم نہیں ہے۔
لیکن سرخ لکیریں ہیں کہ اگر وہ عبور کرتا ہے اور وہ جاری رہتا ہے ... آپ کے پیچھے جانے کے نتیجے میں مزید 30,000 فلسطینیوں کی موت نہیں ہوسکتی، اس کے نتیجے میں ہونے والے صدمے سے نمٹنے کے لیے اور بھی طریقے ہیں۔"
ٹرمپ نے 2020 میں مشرق وسطیٰ کا امن منصوبہ جاری کیا جس میں دو ریاستی حل کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت اسرائیل کو ایک متحد یروشلم کا کنٹرول مل جاتا اور مغربی کنارے میں اپنی بستیوں کو برقرار رکھا جاتا۔
SEE ALSO: اسرائیل فلسطینی تنازعہ، مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی پالیسیٹرمپ نے 25 مارچ 2024 کو اسرائیل ہیوم اخبار کے ساتھ ایک انٹرویو میں موجودہ تنازع کے بارے میں کہا، "میں نے 7 اکتوبر کو جو دیکھا وہ سب سے افسوسناک چیزوں میں سے ایک تھا جو میں نے کبھی نہیں دیکھا۔ ... آپ کو اپنی جنگ ختم کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا، ہمیں امن حاصل کرنا ہے۔ ہم جنگ کو جاری رہنے نہیں دے سکتے۔ اور میں کہوں گا، اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، کیوں کہ آپ بہت زیادہ حمایت کھو رہے ہیں، آپ کو کام ختم کرنا ہوگا اور اسرائیل کے لیے معمول کی زندگی گزارنے کے لیے آپ کو امن کی طرف بڑھنا ہو گا۔
ایران
صدر بائیڈن نے ایران کے ساتھ کیے گئے ایٹمی معاہدے کو بحال کرنے کی دو سال تک کوشش کی۔ اس کے بعد انہوں نے اس معاہدے کو "مردہ" قرار دے دیا۔ پچھلے سال، بائیڈن انتظامیہ نے ایران کے اربوں کے اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کے بدلے میں پانچ امریکی یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کی تھی۔
بائیڈن نے سات مارچ 2024 کو واشنگٹن میں کہا تھا "مشرق وسطیٰ میں استحکام پیدا کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ ایران سے لاحق خطرے پر قابو پایا جائے۔ اسی لیے میں نے بحیرۂ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی اور نیوی گیشن کی آزادی کے دفاع کے لیے ایک درجن سے زیادہ ممالک کا اتحاد بنایا۔ میں نے حوثیوں کی صلاحیت کو کم کرنے اور خطے میں امریکی افواج کے دفاع کے لیے حملوں کا حکم دیا ہے۔ کمانڈر ان چیف کی حیثیت سے، میں اپنے لوگوں اور اپنے فوجی اہلکاروں کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کی ہدایت کرنے سے دریغ نہیں کروں گا۔"
SEE ALSO: امریکہ نے یکطرفہ طور پر ایران پر اقوامِ متحدہ کی پابندیاں نافذ کر دیںٹرمپ کی سب سے قابل فخر کامیابیوں میں سے امریکہ کی ایران کے ساتھ معاہدے سے علیحدہ ہونا تھا۔
انہوں نے اس حملے کی بھی اجازت دی جس نے قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو ہلاک کیا۔ انہوں نے انقلابی گارڈ کور کو دہشت گرد شاخ قرار دیا۔ انہوں نے اس فیصلے کو اپنے دور صدارت کا سب سے 'دلیرانہ اقدام' قرار دیا تھا۔
شمالی کوریا
بائیڈن انتظامیہ نے بارہا کہا ہے کہ وہ بغیر کسی پیشگی شرائط کے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ سے مذاکرات کے لیے اقتصادی امداد کی شکل میں کوئی مراعات پیش نہیں کی ہیں۔
SEE ALSO: صدر ٹرمپ کا کم جونگ ان سے دوبارہ ملاقات کی خواہش کا اظہاربائیڈن نے علاقائی اتحادیوں سے ملاقات کی ہے اور پچھلے سال جنوبی کوریا کے ساتھ ایک نئے جوہری ڈیٹرنس معاہدے کا اعلان کیا تھا، جس سے امریکہ کو جنوبی کوریا کی بندرگاہوں میں آبدوزوں کو رکھنے کی اجازت ملے گی۔
دوسری جانب اپنی صدارت کے دوران ٹرمپ نے شمالی کوریا کی "مکمل، قابل تصدیق اور ناقابل واپسی جوہری تخفیف" کی پیروی کی لیکن بالآخر متعدد ملاقاتوں کے بعد کم جونگ ان کے ساتھ اچھے ذاتی تعلقات استوار کر لیے۔ تاہم ان کی ذاتی سفارت کاری کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔