تحقیق یہ بھی کہتی ہیں کہ جن بچوں کو چھوٹی عمر میں بڑی پلیٹوں یا پیالوں میں خوراک دی جاتی ہےِ، ان میں یہ رجحان بڑے ہو کر بھی جاری رہتا ہے اور وہ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ خوراک لیتے ہیں۔
واشنگٹن —
ایک نئی اور دلچسپ تحقیق کے مطابق جن بچوں کو بڑے پیالوں میں سیریل یا خوراک دی جاتی ہے وہ ان بچوں کی نسبت زیادہ کھاتے ہیں یا پھر خوراک ضائع کرتے ہیں جنہیں چھوٹے پیالوں میں خوراک دی جاتی ہے۔
تحقیق یہ بھی کہتی ہیں کہ جن بچوں کو چھوٹی عمر میں بڑی پلیٹوں یا پیالوں میں خوراک دی جاتی ہےِ، ان میں یہ رجحان بڑے ہو کر بھی جاری رہتا ہے اور وہ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ خوراک لیتے ہیں۔
یہ تحقیق کورنیل یونیورسٹی میں کی گئی۔ تحقیق سے منسلک برائن وانسک کہتے ہیں کہ، ’میں نے اور میرے ساتھیوں نے نوٹ کیا کہ ننھے بچوں کو اگر ناشتے میں سیریل یا دلیہ بڑے پیالے میں دیا جائے تو بچے نہ صرف دوبارہ سیریل مانگتے ہیں بلکہ اسے ضائع بھی کرتے ہیں‘۔
اس بات کا جائزہ لینے کے لیے کہ آیا واقعی پیالے کے سائز سے بچوں کے خوراک کے رجحان پر کوئی فرق پڑتا ہے، برائن وانسک اور ان کے ساتھیوں نے تحقیق کا اہتمام کیا۔ اس تحقیق کے نتائج ’جرنل آف پیڈیاٹرکس‘ میں شائع کیے گئے۔
پہلی تحقیق میں نیویارک کے پری سکول جانے والے 69 بچوں کو منتخب کیا گیا جبکہ دوسری تحقیق میں مختلف بچوں کو منتخب کیا گیا۔ بچوں کو 8 اونس اور 16 اونس کے پیالے دئیے گئے اور ان سے پوچھا گیا کہ ناشتے کے لیے وہ کتنا سیریل لینا پسند کریں گے۔
جن بچوں کو بڑے پیالوں میں سیریل دیا گیا انہوں نے ان بچوں کی نسبت جن کے پاس نسبتاً چھوٹے پیالے تھے، 87٪ زیادہ سیریل لیا۔ یہ نتائج لڑکے اور لڑکیوں میں یکساں تھے۔
بچوں کو یہ سیریل کھانے کو نہیں دیئے گئے اس لیے اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکا کہ اگر بچے یہ کھاتے تو کتنا ضائع ہوتا۔