بل گیٹس نے کہا ہے کہ بھوک کا عالمی بحران اتنا بڑا ہے کہ خوراک کی امداد اس مسئلے کو پوری طرح حل نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا ہے کہ جو کچھ مزید درکار ہے وہ ہے فارمنگ ٹکنالوجی میں اختراعات.
بل گیٹس اور میلنڈا فاونڈیشن نے منگل کو ایک رپورٹ جاری کی جس میں خوراک کے عدم تحفظ سمیت، مشترکہ عالمی ترقیاتی اہداف کے لئے بڑے دھچکوں کو دستاویزی شکل میں پیش کیا گیا ہے ۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ ایک انٹرویو میں، گیٹس نے دلیل دی کہ کاشتکاری کی ٹیکنالوجی میں اختراعات، خاص طور پروہ ، جسے وہ "جادو" فصل کے بیج کہتے ہیں، بحران کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہیں ۔ان بیجوں کو آب و ہوا کی تبدیلیوں سے مطابقت پیدا کرنے اور زرعی کیڑوں کے خلاف مزاحمت کے لیے بنایا گیا ہے۔
کچھ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان بیجوں پر انحصار دنیا بھر میں ماحول کے تحفظ کے لئے کی جانے والی کوششوں سے متصادم ہے کیونکہ ان کو اگانے کے لیے عام طور پر معدنی ایندھن پر مبنی کھادوں اور کیڑے مار ادویات کی ضرورت ہوتی ہے۔
گیٹس فاؤنڈیشن نےٹکنالوجی کے استعمال کے ضمن میں فوری کارروائی کی فوری ضرورت کو اجاگر کرنے کے لئے منگل کے روز ایک نقشہ بھی جاری کیا جس میں یہ ماڈل پیش کیا گیا ہے کہ کس طرح موسمیاتی تبدیلی مختلف ممالک میں فصلوں کی صورتحال کو متاثر کرے گی ۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ گیٹس کا نقطہ نظر بحران کی فوری ضرورت کو حل نہیں کرتا ہے۔ "جادوئی بیجوں" کو تیار کرنے میں برسوں لگتے ہیں اور اس وقت بڑے پیمانے پر مصائب برداشت کرنے والے ملکوں کو فوری طور پر ریلیف نہیں ملے گا کیونکہ وہ خوراک کی درآمد پر انحصار کرتے ہیں یا تاریخی خشک سالی کا سامنا کر رہے ہیں۔
Your browser doesn’t support HTML5
گیٹس نے یوکرین میں جنگ اور پینڈیمک کو بھوک کے بڑھتے ہوئے بحران کی بنیادی وجوہات قرار دیا لیکن اس ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس۔ عالمی راہنماوں اور دوسرے عطیہ دہندگان کے لیے ان کا پیغام یہ ہے کہ خوراک کی امداد کافی نہیں ہوگی۔
گیٹس نے نئی رپورٹ میں لکھا ہے کہ جب یوکرین جیسے تنازعات سے خوراک کی فراہمی میں خلل پڑتا ہے تو یہ اچھی بات ہے کہ لوگ اپنے ساتھی انسانوں کو بھوک سے مرنے سے بچانا چاہتے ہیں " لیکن ، وہ کہتے ہیں، کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ غذائی عدم تحفظ کے شکار بہت سے ملک اپنی خوراک خود تیار نہیں کرتے ہیں – اور یہ وہ مسئلہ ہے جو یقینی طور پر آب و ہوا کی تبدیلیوں کے نتیجے میں بڑھ جاتا ہے۔
گیٹس نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی سابقہ اہلیہ نے فاونڈیشن کے لئے اپنے وقت اور توانائی کا استعمال جاری رکھا ہو ا ہے جولائی میں، گیٹس نے کہا تھا کہ وہ پینڈیمک کی وجہ سے ہونے والی اہم رکاوٹوں کے جواب میں فاؤنڈیشن میں 20 ارب ڈالر کا حصہ ڈالیں گے، جس سے اس کی عطیے کی رقم تقریباً 70 بلین ڈالر تک بڑھ جائے گی۔