بھارت بلائینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپیئن

(فائل فوٹو)

بھارتی بلے باز چیتن نے 98 رنز کی اننگز کھیلی
بلائینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو تیس رنز سے شکست دے کر عالمی چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

بھارت کے شہر بنگلور میں جمعرات کو کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے۔

بلے باز چیتن نے 98 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے محمد جمیل، محمد اکرم اور ادریس سلیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنا سکی۔

فائنل سے قبل ٹورنامنٹ کے تمام میچوں میں پاکستانی ٹیم ناقابل تسخیر رہی تھی۔