آگ بجھانے والے عملے کا کہنا ہے کہ رات کے وقت کم درجہ حرارت اور نمی کے باعث 'یوسمائیٹ نیشنل پارک' کے قریب آتشزدگی کو محدود کرنے میں مدد ملی۔
امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں آگ بجھانے والے عملے کا کہنا ہے کہ جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
عملے کے مطابق رات کے وقت کم درجہ حرارت اور نمی کے باعث 'یوسمائیٹ نیشنل پارک' کے قریب آتشزدگی کو محدود کرنے میں مدد ملی۔
گزشتہ دو ہفتوں سے لگی آگ پر قابو پانے میں پانچ ہزار ’فائر فائیٹرز‘ مصروف ہیں۔
اس آتشزدگی سے آٹھ سو مربع کلو میڑ سے زائد رقبے پر جنگل متاثر ہوا جس میں 'یوسمائیٹ نیشنل پارک' کا کچھ حصہ بھی شامل ہے۔
امریکہ میں عہدیداروں کے مطابق توقع ہے کہ 20 ستمبر تک آگ پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔
حکام کے مطابق 17 اگست کو بھڑکنے والی اس آگ کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔