بتایا جاتا ہے کہ بموں میں کیلیں، لوہے کے ٹکڑے اور بال بیئرنگ بھرے ہوئے تھے، جس قسم کا دھماکہ خیز مواد بوسٹن میراتھون ریس میں استعمال ہونے والے بموں میں کیا گیا تھا
واشنگٹن —
کینیڈا کی پولیس نے ایک مرد اور ایک خاتون پر الزام عائد کیا ہے کہ اُنھوں نے گذشتہ پیر کو کینیڈا کے قومی دِن کے موقع پر برٹش کولمبیا میں واقع وکٹوریا شہر کی قانون ساز اسمبلی کے باہر پریشر کُکر بم دھماکہ کرنے کی سازش کی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ بموں میں کیلیں، لوہے کے ٹکڑے اور بال بیئرنگ بھرے ہوئے تھے، جس قسم کا دھماکہ خیز مواد بوسٹن میراتھون ریس میں استعمال ہونے والے بموں میں کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد، امندا میری کروڈے اور جان نتل القاعدہ سے متاثر ہیں، لیکن اُنھوں نے یہ سازش اپنے طور پر کی، جس میں بظاہر کسی بیرونی عنصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
کینڈا کی پولیس نے بظاہر دونوں کو کئی ماہ تک زیر نگرانی رکھا۔ اہل کاروں کو اِن بموں کے بارے میں قبل از وقت پتا چل گیا، اور اُن کا کہنا ہے کہ اِن سے عام لوگوں کو کوئی فوری خطرہ لاحق نہیں تھا۔
سنہ 1867میں کینیڈا وجود میں آیا، جس نسبت سے ملک کا قومی دِن ہر سال یکم جولائی کو منایا جاتا ہے۔