ڈک ورتھ لوئیس' قانون کے تحت میچ ٹائی ہوجانے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
واشنگٹن —
'آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی' کرکٹ ٹورنامنٹ کے 'گروپ – بی' کا جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے ٹائی ہوگیا ہے جس کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
جمعے کو ہونے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 230 رنز بنائے تھے۔
کارڈف میں کھیلے جانے والا یہ میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا تھا جس کے باعث اسے 50 کے بجائے 31 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔
ویسٹ انڈیز نے 231 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 26 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے تھے جب بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔
بعد ازاں 'ڈک ورتھ لوئیس' قانون کے تحت میچ ٹائی ہوگیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
گروپ 'بی' سے بھارت پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے جب کہ گروپ کی چوتھی ٹیم پاکستان اب تک کھیلے جانے والے دونوں میچ ہار کر ایونٹ کے دوسرے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔
پاکستان اپنا آخری گروپ میچ ہفتے کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔