فلم 'چھپاک' کا ٹریلر راتوں رات ہٹ ہو گیا

فلم 'چھپاک' تیزاب گردی کا شکار ایک بھارتی شہری لکشمی اگروال کی حقیقی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کے گرد گھومتی ہے۔

فلم 'چھپاک' تیزاب گردی کا شکار ایک بھارتی شہری لکشمی اگروال کی حقیقی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کے گرد گھومتی ہے۔

بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی نئی آنے والی فلم 'چھپاک' کا ٹریلر ریلیز کے صرف 24 گھنٹوں میں ہی وائرل ہو گیا ہے۔

ٹریلر کا سوشل میڈیا پر ہٹ ہونا تھا کہ ہر طرف سے دیپیکا پڈکون کی تعریفیں کی جارہی ہیں اور اداکار عامر خان تو دیپیکا کو شاباش دیے بغیر نہ رہ سکے۔

فلم 'چھپاک' تیزاب گردی کا شکار ایک بھارتی شہری لکشمی اگروال کی حقیقی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کے گرد گھومتی ہے۔

دیپیکا پڈکون نے فلم میں تیزاب سے جھلسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے اور اُن کے تیزاب سے جھلسے چہرے کو فلم کے پوسٹر کا حصہ بنایا گیا ہے۔ جو ان کے بقول کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔

دو منٹ اور 20 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر کو نہ صرف دپیکا پڈوکون کے پرستاروں نے پسند کیا بلکہ فلم انڈسٹری کے کئی اہم فنکار بھی اس کی تعریف کر رہے ہیں۔ یہ فلم 10 جنوری 2020 کو ریلیز ہوگی۔

اداکار عامر خان ان دنوں چندی گڑھ میں موجود ہیں اور اپنی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے دپیکا پڈوکون کی فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد اپنے ایک ٹوئٹ میں اس کی تعریف کی اور اسے ڈائریکٹر میگھنا گلزار کی 'اہم' فلم قرار دیا۔

عامر نے کہا کہ "زبردست ٹریل! میگھنا، دپیکا، وکرانت، فاکس اور پوری ٹیم کو میری مبارکباد اور نیک خواہشات۔ محبت۔"

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ چھپاک کا ٹریلر 'بہت ہی چلتا پھرتا' ہے۔ انہوں نے اس پوسٹ میں دپیکا اور میگنا کو 'خصوصی' بھی کہا۔

دیپیکا نے عالیہ کی انسٹاگرام اسٹوری کو نہ صرف اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا بلکہ انہوں نے عالیہ کی پوسٹ کے جواب میں کہا۔ "آپ کا بہت بہت شکریہ"۔

عالیہ نے اس سے قبل گزشتہ سال میگھنا گلزار کے ساتھ فلم 'راضی' میں کام کیا تھا جس میں ان کے مقابل ہیرو کا کردار وکی کوشال نے ادا کیا تھا۔ وکی کوشال نے بھی دپیکا کی فلم کے ٹریلر کی تعریف کی۔

یمی گوتم بھی ٹریلر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایک ایسی کہانی جو سنائی دینی چاہیے! ایک ایسا سفر جسے مل کر طے کرنا ہوگا۔ دیپیکا! فلم کا اب زیادہ انتظار نہیں کر سکتے۔

ایک اور ٹوئٹ میں یمی نے دیپیکا کے معاون فنکار وکرانت میسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا "وکرنت، میں نے ہمیشہ ایک اداکار کی حیثیت سے آپ کی تعریف کی ہے۔ آپ کی ہر کارکردگی ہمیشہ ناظرین کے ساتھ رہی ہے۔ آپ نے حساسیت اور تحمل کے ساتھ اپنے کردار کو زندہ رکھا ہے۔"

دیپیکا کے شوہر رنویر سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر "چھپاک" کے ٹریلر اور پوسٹر شیئر کیے لیکن اس کے ساتھ کچھ نہیں لکھا۔